پاکستان

شیعہ علماء کی سیکورٹی بحال نہ کرنا تشویشناک ہے،علامہ ریاض الحسینی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس صوبائی دفتر میں منعقد ہوا جس میں علامہ ریاض حسین الحسینی ،علامہ اسد اقبال زیدی ،علامہ اسد رضا نعیمی،محمدیعقوب شہباز ،کاظم شاہ ،ذوالفقار پتافی،درمحمد کو لاچی،مسلم رضا سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی،اس موقع پر رہنماوُں نے کہا کہ صوبائی صدر شیعہ علماء کو نسل و سیکر ٹری جنرل متحدہ مجلس عمل سندھ علامہ ناظرعباس تقوی سمیت شیعہ علماء کو نسل کے دیگر رہنماوُں کو ہوم سیکر ٹری کی جانب سے سیکیورٹی نہ دینا تشویشناک اورکسی سا نحہ کا پیش خیمہ ہے ،سیکورٹی بحال کر نے کیلئے ہم نے متعلقہ اداروں کو متعدد خطوط تحریر کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button