یمن

یمن میں جھڑپیں, 4 سعودی فوجی ہلاک

یمنی فورسز کے نشانہ بازوں نے العسیر کے علاقہ میں سعودی عرب کے 4 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

یمن کی فوج اورعوامی رضاکارفورسز نے نجران کے السدیس اور الشبکہ نامی علاقوں میں 4 سعودی فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا ۔

یمنی سرکاری فوج نے الخضراء اور لبقع میں سعودی عرب کے فوجی مراکز پر گولہ باری کی ہے۔

دوسری جانب آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جبکہ کچھ عرصہ قبل سعودی اتحادی افواج نے شادی کی ایک تقریب پر بمباری کرکے دسیوں نہتے یمنی مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ کی حمایت سے اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے علاقے کے سب سے غریب، اسلامی اور عرب ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کے دسیوں ہزار عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوئے اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو چکی ہیں تاہم یمن کی فوج اور عوام کی استقامت و پائمردی کی وجہ سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو ابھی تک اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button