شام: یرموک کیمپ سے 200 دہشت گردوں کا انخلا

02 مئی, 2018 13:54

فلسطینیوں کے کیمپ کو دہشت گردوں سے خالی کرانے کے لئے حکومت شام کے ساتھ ہونے والے اتفاق رائے کے بعد پیر کی رات پانچ بسوں کے ذریعے دو سو دہشت گردوں کو نکال باہر کر دیا گیا۔ان دہشت گردوں کو کفریا اور فوعہ میں محصور عوام کی آزادی کے مقابلے میں منتقل کیا گیا ہے۔یرموک کیمپ، اپریل دو ہزار پندرہ سے داعش اور جبہت النصرہ دہشت گردوں کی لڑائی کا میدان بنا ہوا ہے جس میں اب تک شام کے سیکڑوں بے گناہ عام شہری مارے جا چکے ہیں اور فلسطینی پناہ گزینوں کی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

 

11:14 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔