مشرق وسطی

سعودی ولیعہد یمن جنگ کو لبنان منتقل کرنا چاہتا تھا؛اماراتی سفیر کا انکشاف

امریکہ میں امارات کے سفیر کے فاش شدہ ایمیل کے مطابق سعودی ولیعہد یمن جنگ کو کہ جسے وہ ایران کا نیابتی جنگ سمجھتا ہے کو لبنان منتقل کرنا چاہتا تھا۔ لبنان کے روزنامہ "الاخبار”نے عرب امارات کے انکشافات کے حوالے سے ایک نئی سند شائع کی ہے۔یہ سند ایمیل ہے جو کہ امریکہ میں امارات کے سفیر”یوسف العتیبہ”نے واشنگٹن میں اردن کی سفیر”دینا قعوار”صاحبہ کو ٹلیگراف بھیجا ہے۔

قعوار صاحبہ نےاس ٹلیگراف کو22نومبر2017میں مغربی مشرق کے امور میں امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر مائکل بل اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے لئے بھیجا تھا۔

اس ٹلیگراف میں کئي موضوعات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ جن میں سب سے اہم نکتہ محمد بن سلمان کے مشیر عبدالرحمن السدحان کا یمن میں ایران کے نیابتی جنگ کو لبنان منتقل کرنے اور ریاض کی طرف سے لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کو گرفتار کرنے کے بعد دھمکانے کی طرف اشارہ ہے۔
امریکی قومی سلامتی کونسل مغربی مشرق کے امور کے مدیر کا اردن کے سفیر سے خطاب:

٭-بن سلمان کے مشیر: مناسب یہ رہے گا کہ یمن میں ایران کے خلاف جنگ کو لبنان منتقل کیا جائے۔

٭-جب ریاض نے سعد الحریری کو حراست میں لیا ،دھمکی دی کہ مالی معاونت بند کردیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button