دنیا

کابل یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی عمارت کے قریب دو خودکش دھماکوں میں 25 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، دوسرا دھماکہ عین اس جگہ ہوا جہاں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے بم دھماکے میں 3 صحافی اور 3 کیمرہ مین جاں بحق ہوئے۔

دھماکوں میں اب تک 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ 45 زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

دھماکوں کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کر لی ہے۔

دوسری جانب صوبہ ننگرہار کے ضلع بحسود میں بھی دھماکہ ہوا ہے جس میں بھی متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button