مشرق وسطی

بحرین میں حکومت کی آلہ کار عدالت کی جانب سے تین بہنوں کی قید کی سزا

بحرین کی عدالت نے الدراز کے تعلق رکھنے والی تین بہنوں فاطمہ علی، اعمال علی اور ایمان علی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے انھیں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ان تینوں بہنوں کو جون دو ہزار سترہ میں الدراز کے رہائشی علاقے پر سیکورٹی اہلکاروں کے حملے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے کئی ماہ تک حراست میں رکھنے کے بعد دو بہنوں کو عارضی طور پر ضمانت پر رہا کر دیا تھا مگر بعد میں پھر گرفتار کئے جانے کا حکم سنا دیا۔

بحرین سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے رائے عامہ کے دباؤ اور ملک کے اندر و باہر دکھائے جانے والے وسیع ردعمل کے بعد چھے بحرینی شہریوں کی سزائے موت کے فیصلے کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button