مشرق وسطی

دمشق کے نواحی علاقوں میں شامی فوج کی جاری پیشقدمی

شامی فوج اور مزاحتمی فورس کے جوانوں نے حجرالاسود کے علاقے میں دہشت گردوں کی بنائی ہوئی خفیہ سرنگوں پر بھی قبضہ کر لیا۔ شامی فوج اور مزاحمتی فورس کے جوانوں نے نو روز قبل حجرالاسود اور یرموک کیمپ میں داعش اور تحریر الشام نامی دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی شروع کی تھی۔
مذکورہ دونوں علاقے اس وقت پوری طرح سے شامی فوج اور مزاحمتی فورس کے محاصرے میں ہیں۔

جمعرات کے روز شامی فوج اور مزاحمتی فورس نے صوبہ ریف دمشق کے زین نامی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button