عراق

داعش کا عراق میں پولنگ اسٹیشنز پر حملوں کی دھمکی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشت گرد تنظیم داعش نے عراقیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے جنگجو عراقی انتخابات کے دوران مختلف عراقی شہروں میں انتخابات کے لیے بنائے گئے پولنگ اسٹیشنز کو حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔

اس ضمن میں داعش کے ترجمان ابوالحسن المہاجر نے ایک آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے کہا ہے کہ عراقی انتخابات میں شریک تمام امیدوار اور ووٹرز کافر ہیں اور ان کی سزا موت ہے۔واضح رہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات 12 مئی کو ہو رہے ہیں جس کیلئےعراق بھر میں تیاریاں عروج پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button