مقبوضہ فلسطین

اسرائیل:سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کا مجوزہ قانون نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کے مجوزہ قانون کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مجوزہ بل کا مقصد سپریم کورٹ کا آئین سے متصادم قوانین پر نظرثانی اور انہیں کالعدم قرار دینے کا اختیار واپس لینا ہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا ،’’نیتن یاہو اپنے ہاتھ سپریم کورٹ سے دور رکھو۔ کرپٹ وزیراعظم ، تمہارے پاس ایسا کوئی مینڈیٹ نہیں، سپریم کورٹ کو چھوڑ دو‘‘۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی کی۔ سینکڑوں مظاہرین نے تل ابیب کی گلیوں میں مارچ کیا، انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ اسرائیل کو ’’نیتن یاہو سٹیٹ ‘‘بنے نہیں دینگے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ زیادہ سے زیادہ اختیارات اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ 29اپریل کو شروع ہونیوالے سیشن میں مجوزہ بل پر بحث کرے گی۔ بل کی منظوری کی صورت میں یہ اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہو گا کہ کسی بھی قانون میں ترمیم یا اسے منسوخ کر ے ۔ بل کے مخالفین کے مطابق مجوزہ بل ان بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے جن کی آئین میں ضمانت دی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button