دنیا

وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

امریکہ کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے ملک میں پرتشدد واقعات میں اضافے اور ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال کے خلاف کل وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے سامنے امریکہ کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کل ایسے میں کیا کہ جب امریکہ کے دوسرے علاقوں میں بھی اسکولی طلباء و طالبات نے بھی ہتھیاروں کی خرید و فروخت اور ہتھیاروں کے بے تحاشا استعمال کے خلاف اور پر تشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں احتجاجی مظاہرے کئے۔

واضح رہے کہ کہ کل جمعہ کے روز امریکہ کے کلمبائن اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں 13 طالبعلموں کی 19 ویں برسی تھی۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عام لوگوں کے پاس دو سو ستر ملین سے تین سو ملین کی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اب تو عوام گھومنے پھرنے سے بھی کتراتے نظر آتے ہیں اس ڈر سے کہ کہیں کسی حملے میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو نہ بیٹھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button