سعودی عرب کی چیک پوسٹ پر حملے میں 8 اہلکار ہلاک اور زخمی

21 اپریل, 2018 15:49

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ عسیر میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب المجاردہ اور بارق کو ملانے والی ہائی وے پر قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک و زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمی اہلکاروں میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

3:15 شام اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔