پاکستان
شیعہ قانون دان جعفر شاہ کنڈ یارو سے اغواء
شیعت نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن کے سابق صدر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سابق رہنماء معروف قانون دان سید جعفر شاہ کنڈیاروسے اغواء ۔ تفصیلات کے مطابق سید جعفر شاہ اپنے دوست کے ہمراہ کراچی سے خیرپور جا رہے تھے کہ اچانک انکی گاڑی کو روک کر نا معلوم افراد نے اُن کو اور انکے دوست کو اغواء کر لیا ۔ واضح رہے کہ جعفر شا ہ ایڈوکیٹ کے بھائی کو کچھ برس قبل کراچی میں نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا ۔