سعودی عرب

شام پر امریکی حملہ ، 24 ممالک کی فوج سعودی عرب میں مشق کرنے میں مصروف، پاکستانی قیادت کی بھی شرکت

شیعیت نیوز: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 24 ملکی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جس کا مقصد خطے کے ممالک کے مابین فوجی و سکیورٹی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ وزیر دفاع خرم دستگیر خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی 24 ملکی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ خیال رہے کہ خطے کے ممالک کے مابین فوجی و سکیورٹی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے کے لئے ایک ماہ جاری رہنیوالی گلفشیلڈ-1 کا اختتام 16 اپریل کو ہوگا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے، جہاں شاہ عبدالعزیز فضائی اڈے الخبر میں، دمام کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف نے ان کا استقبال کیا۔ مشقوں میں پاک فوج کے دستے، پاک فضائیہ کے سی-130 جہاز، جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے، پاک بحریہ کے بحری جہاز اور اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے حصہ لیا۔ ان مشقوں کو مختلف ممالک کے فوجی دستوں، ہتھیاروں کے نظام اور پیشہ وارانہ مہارتوں کے اعتبار سے خطے کی سب سے بڑی فوجی مشقیں تصور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب اسلامی ملک شام پر امریکا کی سربراہی میں شام جیسے اسلامی ملک پر فضائی حملے جاری ہے، ایسے میں 24 ممالک کا نام نہاد اسلامی ملک صرف مشقوں میں مصروف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button