پاکستان

شریف برادران پر دہشت گردحملوں کا خدشہ‘سیکورٹی ہائی الرٹ

شیعیت نیوز:  میاں برادران پر دہشت گرد حملے کاخطرہ اور غیرملکی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے بہاولپور اور حاصل پور میں دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کےانکشاف پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کاحکم جاری کردیا گیا ہے ،محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان دیگرلوکل دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اوران کے بیٹے حمزہ شہباز پرحملوں کی منصوبہ بند ی کررہے ہیں، صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے علاوہ ازیں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تھریٹ الرٹ نمبر 118جاری کیا گیا ہے جس میں بتایاگیاہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق غیرملکی دہشت گرد تنظیم بہاولپور اور بہاولپورکی تحصیل حاصل پورمیں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکی، صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے دریں اثنا ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے آر پی او،ڈی پی اواورڈپٹی کمشنربہاولپور کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ ایڈمنسٹریٹو جج لاہورہائیکورٹ لاہور فاراینٹی ٹیررازم کورٹ کی سربراہی میں ہونیوالی میٹنگ میں اینٹی ٹیررازم کورٹ بہاولپورکو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیاگیا۔ ایڈمنسٹریٹو جج کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپورکے حوالے سے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button