پاکستان

کوئٹہ: بلیلی روڑ میں خود کش دھماکا، 5 ایف سی اہلکار زخمی

شیعیت نیوز: کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڑ میں مبینہ خود کش دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 5 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایف سی کی گاڑی جب بلیلی روڑ پہنچی تو خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پورا علاقہ دھماکے سے لرز گیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ڈائریکٹر سول ڈیفنس اسلم ترین کا کہنا تھا کہ یہ ایک خود کش دھماکا تھا جس میں 8 سے 10 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور کی عمر بظاہر 20 سے 22 برس کے درمیان تھی۔دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔

خیال رہے کہ کوئٹہ کے بلیلی روڑ کو شہر کا ایک حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے جہاں اس سے قبل بھی سیکیورٹی کے چیک پوائنٹ پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button