مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی جنگی طیاروں کے غزہ پر حملے

غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے علاقے بیت‌لاهیا پر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ٹھکانوں پر تابڑ توڑ حملے کئے جس کے نتیجے میں حماس کے دفتر کو نقصان پہنچا۔

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے اسی طرح جبالیا میں حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ پر بھی حملہ کیا کہ جس کی وجہ سے اطراف کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح پہلے جنگی ٹینکوں سے غزہ کی جانب گولہ باری کی اور بعد ازاں اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بمباری کی۔ اسرائیلی جارحیت کا مقصد فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنا اور ’ گھر واپسی‘ مہم کو سبوتاژ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ سے جاری اسرائیلی سرحد کی جانب پر امن لانگ مارچ پر اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے مقامی صحافی یاسر مرتضیٰ سمیت 32 سے زائد فلسطینی شہید اور 3 ہزار سے زائد مظاہرین زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button