مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج نے کوریج کرنے والے 10 صحافیوں کو گولیاں ماردیں

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر بھی براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 صحافی زخمی ہوگئے۔

غزہ میں پرامن مظاہروں کی نگرانی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے چھ فلسطینی صحافی اس وقت زخمی ہوگئے جب وہ مظاہروں کی کوریج کررہے تھے۔ ان میں سےبعض کی ٹانگوں اورپیٹ میں گولیاں لگیں۔ صحافی عز ابو شنب کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ الاقصیٰ ٹی وی کے فوٹو گرافر خلیل اب عاذرہ کی ٹانگ میں گولی ماری گئی،۔ حافی ابراہیم الزعنون کے کندھ کو گولی پار کرگئی جب کہ صابر نورالدین کے سرمیں میں گولیاں لگیں۔

خیال رہے کہ کل جمعہ کے روز مشرقی غزہ میں حق واپسی کے لیے چھ ہفتوں کی تحریک کے دوران مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 مظاہرین شہید اور 1400 زخمی ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 30 مارچ سے اب تک غزہ کی سرحد پر 30 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button