یمنی فوج کے حملے میں تقریبا 100 سوڈانی فوجی ہلاک

07 اپریل, 2018 08:51

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ حجہ کے علاقے صحرائے میدی میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر زبردست حملے کیے ہیں۔المزارع اور المخازن سیکٹروں سے کیے جانے والے ان حملوں میں سعودی اتحاد کے چورانوے فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق سوڈان سے بتایا جاتا ہے۔ اس سے پہلے سوڈانی فوجیوں نے سعودی عرب کے فضائی حملوں کے شیلٹر میں صحرائے میدی پر حملے شروع کیے تھے۔یمنی فوج نے جوابی حملے کرکے سعودی اتحاد کے ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں چورانوے اتحادی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔سوڈانی حکومت نے سعودی عرب سے مالی امداد کے بدلے اپنے سیکڑوں فوجیوں کو یمن کی جنگ میں جھونک دیا ہے۔

10:48 صبح جون 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔