عراق

جاپانی وزیر اعظم کی عراقی وزیر اعظم کو دہشت گردی پر کامیابی کے سلسلے میں مبارک باد

عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی جاپان کے دورے پر ٹوکیو میں ہیں جہاں جاپان کے وزير اعظم شینزو آبے نے انھیں وہابی دہشت گردی پر کامیابی کے سلسلے میں مبارکباد پیش کی ہے۔

جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی حکومت نے جسطرح داعش دہشت گردوں پر فتح حاصل کی ہے اسی طرح وہ عراق کی تعمیر نو میں بھی کامیاب ہوجائے گي۔

جاپانی وزير اعظم نے اس ملاقات میں عراق اور جاپان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔

ادھر عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی عراق میں وہابی دہشت گردوں پر کامیابی کو عالمی برادری کی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گردوں کے نظریہ کو شکست دینے کے لئے وقت درکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ جاپانی کمپنیوں کو عراق کی تعمیر نو میں بھر پور شرکت کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button