کوئٹہ : مسیحی برادری پر حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کرلی/علمدار روڈ پردھرنا جاری

04 اپریل, 2018 00:56

شیعیت نیوز: عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے کوئٹہ ميں ايک مسيحی خاندان کے چار ارکان کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دہشتگرد گروہ کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ايک بيان ميں دعویٰ کيا گيا ہے کہ پیر کے روز کوئٹہ میں مسيحی خاندان پر فائرنگ داعش کے جنگجوؤں نے کی تھی ۔ اس واقعے ميں ايک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار مسيحی افراد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس واقعہ سے ایک روز قبل ہی داعش نے شیعہ ہزارہ ٹیکسی ڈرائیور نذر حسین کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا، نذر حسین اور اس سے قبل داعش کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہداٗ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور شہریوں کی عدم سیکورٹی کے خلاف کوئٹہ میں علمدار روڈ پر تین دن سے دھرنا دیا جارہا ہے۔

9:04 صبح جون 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔