سعودی عرب

سعودی ولی عہد نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا ہے۔

اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے ایجنڈے پر تیزی سے عمل کرنے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینی عوام کی امنگوں اور خواہشات کو خاطر میں لائے بغیر غاصب صیہونی حکومت کو تسلیم کرلیا ہے۔

امریکی جریدے ایٹلانٹک کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہمارے اور اسرائیل کے مفادات مشترک ہیں اور کسی سمجھوتے کی صورت میں اسرائیل اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں اور مصر و اردن کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔محمد بن سلمان نے یوم نکبت کے قریب آنے کے موقع پر اسرائیل کی جعلی حکومت کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں کو اپنے لیے علحیدہ ملک قائم کرنے کا حق ہے۔سعودی عرب نے گزشتہ ماہ ایک کمرشل فلائٹ کو اپنی فضائی حدود سے گزر کر اسرائیل جانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ سعودی عرب کی کی فضائی حدود پچھلے ستر برس کے دوران نہ صرف اسرائیلی ایئر لائنوں بلکہ اسرائیل جانے والی تمام پروازوں کے لیے بند تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button