یمن

یمنی پناہ گزینوں کی کیمپ پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے12 افرادشہید

آل سعود کے اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے صوبہ الحدیدہ میں واقع پناہ گزینوں کی کیمپ پر بمباری کرکے 12 نہتے یمنیوں کو شہید اور 9 افراد کو شدید زخمی کردیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ حجہ پر سعودی لڑاکا طیاروں نے کلسٹر بم گرائے تھے۔ اسپوٹنک نیوز نے خبر دی تھی کہ سعودی عرب کے اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے صوبہ حجہ پر کلسٹر بموں سے 14 بار بمباری کی۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جوبعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرانجام جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے پچھلے تین برس سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ کئی لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی محاصرے کی وجہ سے یمن میں غذائی اشیا اور دواؤں کی بھی شدید قلت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button