اہم ترین خبریںیمن

یمن اور عراق کے مجاہدین کا مشترکہ آپریشن، اسرائیل کے اڑے ہوش

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی نیز صیہونیوں کے دیگر جنگی جرائم کے جواب میں عراق کی اسلامی استقامتی تحریک اور یمنی فوج نے باہمی تعاون سے حیفا بندرگاہ پر موجود ایم ایس سی منزا نیلو بحری جہاز پر حملہ کیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ حملہ کامیاب رہا ہے۔

یمنی اور عراقی مجاہدین نے یہ مشترکہ آپریشن ڈرون طیاروں کی مدد سے انجام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد اسرائیل کا غزہ پر وحشیانہ حملہ، القسام بریگیڈ کی جوابی کارروائی

یحیی سریع نے کہا کہ جب تک غزہ کا محاصرہ اور مظلوم فلسطینی عوام پر صیہونی فوج کے حملے جاری ہیں، خدا کی نصرت سے ہم عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے تعاون سے صیہونی اہداف پر اپنے حملوں کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ یمن کی مسلح افواج، عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے تعاون سے غاصب صیہونی حکومت کے اہداف پر اب تک متعدد کامیاب حملے انجام دے چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button