پاکستان

کشمیر کے نام پر ایم ایم اے کے سربراہ نے کروڑوں روپے کھائے، لارڈ نذیر

شیعیت نیوز: کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر برطانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے سولہ اپریل کو برطانوی پارلیمنٹ میں مباحثے اور اٹھارہ اپریل کو لندن میں بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔ مشال ملک کہتی ہیں کہ پاکستانی حکمران کچھ نہیں کر سکتے تو وہ خود ننگے پائوں سڑکوں پر نکلیں گی۔ اسلام آباد میں کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر نے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بھارتی بربریت پر مذمتی بیانات سے آگے بڑھتے ہوئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے، اس نازک صورتحال میں کروڑوں روپے لینے والے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمٰن منظر سے ہی غائب ہیں۔ کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے جبکہ نیشنل پریس کلب کے باہر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button