یمن پر سعودی جارحیت کی تیسری برسی کے موقع پر احتجاجی مظاہرے

26 مارچ, 2018 13:35

یمن سے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاکھوں یمنی شہریوں نے پیر کے روز صنعا کے سبعین اسکوائر پر جمع ہو کر یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صعدہ، عمران، حجہ، المحوریت، ذمار، تعز اور دیگر علاقوں سے لوگ صنعا میں جمع ہوئے تھے۔یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے والے، ان کے ملک پر قبضہ اور یمنی عوام میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ امریکہ کے براہ راست قبضے کی راہ ہموار کرسکیں – انھوں نے کہا کہ یمن پر جارحیت کی امریکہ براہ راست نگرانی کر رہا ہے اور خاص طور سے ساحلی علاقوں پر کی جانے والی جارحیت میں وہ شریک بھی ہے۔

9:09 صبح جون 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔