سعودی عرب کا عراق کے انتخابات میں مداخلت کے لئے 100 ملین ڈالر کی رقم مختص
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے عراق میں آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کے سلسلے میں 100 ملین ڈالر کی خطیر رقم مخصوص کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے عراق کے پارلیمانی انتخابات میںمداخلت کے سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی عراق میں سعودی عرب کے سابق سفیر ثامر السبھان کررہے ہیں۔
سعودی عرب کی عراق کے پارلیمانی انتخابب سےمتعلق کمیٹی میں فوج اور انٹیلیجنس کے آفسران بھی شامل ہیں۔ جنھیں اربیل، بغداد ۔ امان اور دبئی میں تعینات کیا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میںمداخلت کے لئے 100 ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔








