یمن

عوامی رضاکار فورس کا سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر میزائل حملہ

یمن کی میزائل یونٹ نے یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کی جواب میں سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر میزائل داغا ہے۔

یمنی فوج نے کم فاصلہ تک مار کرنے والے میزائل ” بدر 1 ” کے ذریعہ صوبہ نجران میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے کی مزید تفصیلات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری جانب یمن پر سعودی حکومت کی تازہ جارحیت میں کم سے کم ستر عام شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر جارحیت کی جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں افراد شہید، زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button