یمن کے مستعفی صدر کے معاون نے بھی استعفی دیدیا
صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے فراری اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے معاون عبد العزیز جباری نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دباؤ کے بعد یمن کے مستعفی صدر کے معاون نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق ممکن ہے منصور ہادی اپنے معاون کا استعفی قبول نہ کریں۔








