شام: عفرین میں دھماکہ گیارہ افراد ہلاک

20 مارچ, 2018 09:22

شہرعفرین میں چار منزلہ عمارت میں ہونے والے اس دھماکے میں ہلاک ہونے والے گیارہ افراد میں آٹھ ترک فوجی اور تین جیش الحرنامی دہشت گرد گروہ سے وابستہ عناصر ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ شہر درعا کے مغربی مضافاتی علاقوں حیط جلین اور البکا کے اطرافی علاقوں میں جیش الحر دہشت گرد گروہ کے عناصر اور داعش دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ترک فوج نے شمالی شام میں شاخ زیتون کے نام سے فوجی کارروائی شروع کی ہے جبکہ شام کی حکومت نے ترکی کی اس فوجی کارروائی کو شام کے قومی اقتدار اعلی کے منافی قرار دیتے ہوئے شام سے ترکی کے فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

9:05 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔