یمن

انصاراللہ کے نشانہ بازوں نے پانچ سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا

سعودی عرب کے ان فوجیوں کو یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے نشانہ بازوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزاں میں قوی کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

انصاراللہ کے نشانہ بازوں نے ہفتے کے روز جیزان میں الحسکول اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے ایک سعودی فوجی کو ہلاک کر دیا تھا۔

انصاراللہ کے توپ خانے نے بھی جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی اور سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔

ادر یمنی فوج نے صوبے حجہ کے صحرائے میدی میں کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button