سعودی عرب

سعودی عرب پر ہیومن رائٹس واچ کی تنقید

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے سعودی عرب پر اس بات کو لے کر کڑی تنقید کی ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے بارے میں اسے کوئی جواب نہیں دے رہا ہے۔الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو متعدد مراسلے ارسال کر کے بین الاقوامی قوانین کی، کی جانے والی خلاف ورزیوں کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی ہے مگر سعودی حکام کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ سعودی حکام کو ان تمام بڑے الزامات کا جواب دینا ہو گا .

کہ جن کی طرف اخبار نیویارک ٹائمز میں اشارہ کیا گیا ہے۔اس اخبار انکشاف کیا ہے کہ سعودی شہزادوں کے پیروں میں ایسی مشینیں لگائی گئی ہیں کہ جن کے ذریعے ان کی تمام حرکت اور رفت و آمد کو کنٹرول کیا جاسکے گا.سعودی ولی عہد نے گذشتہ سال نومبر مین کرپشن کے الزام میں سینکڑوں کی تعداد میں تاجروں اور بااثر شخصیات کو گرفتار کیا ہے جن میں سعودی شہزادے بھی شامل ہیں جن میں سے بعض کو بھاری رقم کے تاوان کے عوض رہا بھی کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button