سعودی عرب

سعودی بادشاہ کی تنخواہ 800 ملین ڈالرماہانہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مڈل ایسٹ آئی کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان کی تنخواہ 800 ملین ڈالر ماہانہ ہے۔برطانوی سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ کو ملکی خزانے سے جو تنخواہ ملتی ہے وہ دوسرے ممالک کے رہنماؤں کی تنخواہ سے مختلف ہے۔ سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے قریبی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ کو ملکی خزانے سے ماہانہ تین ارب ریال( 800 ملین ڈالر) تنخواہ ملتی ہے۔

اس رپورٹ میں امریکی صدر ٹرمپ اور برطانوی وزير اعظم تھریسامے کی تنخواہ کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سالانہ 4 لاکھ ڈالر تنخواہ ہے جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ کی ماہانہ تنخواہ امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ سے 2 ہزار گنا زيادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے عیاش شہزادے بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہیں اور امریکہ سعودی عرب کی ثروت کو ہوشیاری کے ساتھ لوٹ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button