آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

14 مارچ, 2018 07:53

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاک فوج کی جانب سے ایران بارڈر پر سکیوٹی کے بہترین انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن مغربی ایشیا کے ساتھ وسیع بنیادوں پر تعاون پر منحصر ہے۔

3:45 صبح اپریل 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔