دنیا

میانمارمیں مسلمانوں کا قتل اور ان کے گھروں پر قبضہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی راخین کی تعمیر نو نامی رپورٹ کے حوالے سے بتایاہے کہ میانمارکی مسلح افواج نے تشددکے واقعات کی وجہ سے گھر بار چھوڑکر جانے والے روہنگیا مسلمانوں کے رہائشی علاقے پرقبضہ کرلیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بحرانی یونٹ کی منتظم تیرانہ حسن نے کہاہے کہ علاقے میں خوفناک شکل میں فوجی تعیناتی نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم کے ثبوتوں کوختم کردیاہے اور اب روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انسانی جرائم میں ملوث سیکیورٹی فورسزکی طرف سے نئے بیس قائم کیے جارہے ہیں۔

تیرانہ حسن نے کہا کہ اس صورت حال نے روہنگیا مہاجرین کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی کو مزید محال کردیاہے۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کو نسل کشی قرار دے رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button