پاکستان

بریکنگ نیوز: کئی ماہ سے گمشدہ ثمر عباس بازیاب چکوال سے عبدالحسین لاپتہ

شیعیت نیوز: اسلام آباد سے ۱۰ ماہ قبل لاپتہ ہونے والے شیعہ سماجی رہنما ثمر عباس بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ثمر عباس ۱۰ ماہ قبل اسلام آباد بزنس ٹرپ پر گئے تھے جہاں سے انہیں سفید لباس اہلکاروں نے اغوا کرلیا تھا، انکی رہائی اور بازیابی کے لئے انکے اہل خانہ سمیت شیعہ مسنگ پرنسز کمیٹی کی جانب سے عدالتوں میں کئی بار رجوع بھی کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب کے علاقہ چکوال کے ایک گاوں مینگن کا رہائشی نوجوان ” عبدالحسن ولد پیراں دتہ ” 6 جنوری کو گھر سے سادہ لباس اہلکاروں نے چھپا مار کر اغوا کرلیا ہے اور وہ ابھی تک لاپتہ ہے۔

عبدالحسن کے والدین کا کہنا ہے کہ انکے بیٹا کسی ملک دشمن سرگرمی میں ملوث نہیں۔ وہ تو ایک عام سا نوجوان ہے۔ پھر بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر اس کا کوئی جرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

سوال یہ ہے کہ ، کب تک ایسے جوانوں کو گم کیا جاتا رہے گا ؟ ریاست کو دوست و دشمن کی تمیز ہی نہیں! قاتل آزاد پھرتے ہیں اور بے گناہ لوگ پس دیوار زنداں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button