لاہور: جامعۃ المنتظر کا سالانہ تبلیغی و تعلیمی اجتماع ۲۲،۲۳ مارچ کو منعقد ہوگا

05 مارچ, 2018 01:19

شیعیت نیوز: مادر علمی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور کا 2 روزہ سالانہ تبلیغی، تعلیمی اور تربیتی اجتماع 22 اور 23 مارچ منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے علما کرام شریک ہوں گے۔ ملت اسلامیہ کی عظیم قدیم درسگاہ کے اجتماع میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی اور دیگر علما شریک ہوں گے۔ اس موقع پر شیخ الجامعتہ علامہ اختر عباس اور محسن ملت علامہ علامہ صفدر حسین نجفی کی برسی، بشارت عظمیٰ کانفرنس، اجلاس آئمہ جمعہ و جماعت و مبلغین، علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت وفاق المدارس الشیعہ کی سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کے اجلاس میں مختلف امور زیر بحث بھی آئیں گے۔

10:18 شام اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔