عراق میں داعشی باقیات کے خاتمے کے لئے اہم منصوبہ تیار کرلیا گیاہے

01 مارچ, 2018 09:46

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا ہے کہ عراق بھر سے داعشی باقیات اور مائنڈ سیٹ کے خاتمے کے لئے اہم منصوبہ تیار کرلیاہے۔

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے درندہ صفت داعشی دہشت گردوں کے باقیات کا صفایا کیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ شام سے متصل سرحدوں پر عراقی فوج اور سیکیورٹی فورسز کا مکمل کنٹرول ہے اور ملک بھر سے داعشی دہشت گردوں کے اثرات ختم کرنے کے لئے ایک جامع پلان تیار کیا گیاہے۔

حیدرالعبادی نے آئندہ انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو غیرجانبدار رہ کر کام کرنا چاہئے اور کسی بھی قسم کی دخل اندازی سے باز رہنا چاہئے۔

العبادی نے کہا کہ کوئی بھی غیرملکی فورسز عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر ملک میں نہیں رہ سکتیں۔

3:30 صبح جون 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔