لبنان

امریکی حمایت کے باوجود سعودی عرب یمن میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ۔

لبنان کی عوامی اورانقلابی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو بخوبی اس بات کا علم ہے کہ یمن کی جنگ جیتنا ناممکن ہے، کیونکہ یمنی ایک باغیرت اور جنگجو قوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا یمن میں جاری جارحیت کا براہ راست ذمہ دار ہے کیونکہ وہ سعودی عرب کی حمایت کررہا ہے۔

شیخ قاسم نعیم نے مزید کہا کہ لبنان قومی، فوجی اور مزاحتمی تحریک کے تعاون سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کی بارہا کوشش کی جس میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button