یمن

یمنی کاتیوشا میزائل حملے میں سعودی المخیل فوجی مرکز تباہ

ریاض نے یمن سے ملحقہ اپنے سرحدی علاقوں میں ہلاک ہونے والے ان سعودی فوجیوں کے ناموں اور ان کے عہدوں کا بھی ذکر کیا ہے۔یمنی فوج نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں واقع نجران کے علاقے میں رقابہ السدیس میں فوجی ٹھکانے پر حملہ کر کے کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کیا ہے۔ایک اور یمنی ذریعے نے نجران میں ہی المخروق الصغیر فوجی مرکز پر ہونے والے حملے میں بھی کئی سعودی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔یمنی فوج نے اسی طرح جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں العارضہ نامی علاقے میں المخیل فوجی مرکز کو بھی کاتیوشا میزائل حملے کا نشانہ بنایا اور سعودی فوجیوں کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button