صیہونی فورسز سے جھڑپیں 148 فلسطینی زخمی

17 فروری, 2018 10:15

فلسطین کی ہلال احمر نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی ظالمانہ اور توسیع پسندانہ اقدامات اور قدس کے حوالے سے امریکی فیصلےکے خلاف جمعہ کے روز ہونے والے مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فورسزنےجمعہ کے روز غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 148فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی ہلال احمر کے مطابق 125 فلسطینی رام الله، البیره، الخلیل، اریحا اور غرب اردن کے دیگر علاقوں میں زخمی ہوئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف قدره کا کہنا ہے کہ 23 فلسطینی زخمیوں کو گولیاں لگیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

 

3:19 شام نومبر 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔