ایران

گیارہ فروری کی ریلیوں نے دوستوں اور دشمنوں سبھی کو واضح پیغام دیا ہے

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی تاریخی ریلیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ اسلامی انقلاب کی اقدار اور امنگوں کی حفاظت میں ایرانی عوام کا عزم و ارادہ بہت ہی مستحکم ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام محمد حسن ابوترابی فرد نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں اپنے فولادی اور مستحکم عزم و ارادے کے ذریعے اسلامی انقلاب کی اعلی اقدار کا دوستوں اور دشمنوں کے سامنے ایک بار پھر شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ریلیوں کا اہم ترین پیغام یہ تھا کہ خداوندعالم کا لطف وکرم بدستور ایرانی عوام کے شامل حال ہے۔

تہران کے عارضی امام جمعہ نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں کا دوسرا پیغام یہ تھا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور رہبرانقلاب اسلامی کی امنگوں سے ایرانی عوام کا رشتہ اٹوٹ اورغیرمتزلزل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کی فتح و کامیابی کا راز، بصیرت اور رہبرانقلاب اسلامی کی اطاعت وپیروی میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کی ہیبت و جلالت اسلامی انقلاب کو دھمکیاں دینے والے دشمنوں کے مقابلے میں اتحاد و ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button