ابوجا میں مظاہرے آیت اللہ زکزی کی رہائی کا مطالبہ

16 فروری, 2018 11:38

نائیجیریا کے عوام نے ایک بار پھر دارالحکومت ابوجا میں مظاہرے کرکے اسلامی تحریک کےبانی آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بڑی تعداد میں مظاہرین ابوجا سٹی کی سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے وزارت انصاف کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی غیر قانونی حراست کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔نائیجیریا کی سپریم کورٹ آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا حکم پہلے ہی صادر کرچکی ہے تاہم حکومت اور فوج انہیں رہا کرنے سے گریزاں ہے۔واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دوہزار پندرہ کو زاریا شہر کی امام بارگاہ پر حملہ کرکے سیکڑوں عزاداروں کو شہید اور آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ سمیت سیکڑوں دیگر کو زخمی کردیا تھا۔نائجیریا فوج آیت اللہ ابراھیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے لے گئی تھی۔

12:15 شام نومبر 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔