ایران

نے داعش کو افغانستان منتقل کردیا ہے: جنرل باقری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ امریکہ کی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ سے خطے میں امن کی توقع رکھنا حماقت ہے کیونکہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنی فوجی موجود کا جواز بنا رہا ہے اگر خطے میں امن و استحکام پیدا ہوجائے تو امریکہ اپنی فوجیں نکالنے کے لئے مجبور ہوجائے گا۔

جنرل باقری نے کہا کہ علاقائی ممالک باہمی طور پر خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے جب دیکھا کہ عراق اور شام میں داعش کو شکست ہوگئی ہے اور عراقی و شامی عوام اور حکومتوں نےداعش کے قبضہ سے اپنی سرزمین آزاد کرالی ہے، تو امریکہ نے داعش کو افغانستان منتقل کردیا۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ بڑے پیمانے پرجاری ہے اور ایرانی قوم 22 بہمن کو متحد ہوکر امریکی سازشوں کے خلاف اور اسلامی نظام کی حمایت میں آواز بلند کرےگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button