مشرق وسطی

شیخ عیسیٰ قاسم آپریشن کے بعد گھر روانہ

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ماہ دو تاریخ کو بحرینی مرجع تقلید شیخ عیسیٰ قاسم طبیعت بگڑںے کے بعد انہیں کافی مشکلات کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،جہاں ان کا ایک اہم آپریشن کیا گیا تھا،شیخ عیسیٰ قاسم کو اس آپریشن کیلئے دس دن پہلے ہسپتال جانا چاہیے تھا۔مگر ان کے گھر کا 258 سے زائد عرصے سے محاصرہ کرنے والی بحرینی فورسز نے انہیں ہسپتال جانے نہیں دیا اور دس دن کی تاخیر کے بعد آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کا آپریشن گزشتہ جمعہ کے روز ہوگیا تھا۔

شیخ عیسیٰ قاسم کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم اپنے گھر چلے گئے ہیں جس پر بحرینی فورسز کا محاصرہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button