دنیا

نائیجیریا میں آیت اللہ زکزکی کی حمایت میں مظاہرہ

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان عبداللہی موسی نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے عوام نے ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں حکومت سے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آیت اللہ شیخ زکزکی کی صحت کے بارے میں یقین دہانی کرائے جانے کے باوجود جیل میں ان کی صحت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو زاریا شہر کی امام بارگاہ پر حملہ کیا اور آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا۔ اس حملے میں شیخ زکزکی کے تین بیٹے اور بہت سے افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
نائیجیریا کی عدالت کی جانب سے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے حکم کے باوجود فوج اور حکومت انھیں آزاد کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے حالانکہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی صحت بھی بہت بگڑ چکی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button