دنیا

افغانستان میں داعش کی شیطانیت زوروں پرہے،امریکی تجزیہ کار

شیعیت نیوز: ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیا کے معاون سربراہ اور سینئر ایسو سی ایٹ مائیکل کوگلمن نے کہا ہے کہ داعش افغانستان میں کامیاب اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کا مقصد مایوسی پھیلانے کے علاوہ ترقی کی راہ ہموار کرنے کی علامات کو مٹانا ہے۔امریکی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ لڑائی کے میدان میں برتری دکھا کر اور پاکستان میں محفوظ ٹھکانے بند کراکے، افغانستان سے دہشت گردی کی جڑیں نہیں اکھاڑ سکتے۔تجزیہ کار نے خاص طور پر کابل میں انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل پر طالبان کے حملے اور جلال آباد میں سیو دی چلڈرین کے فلاحی ادارے کو نشانہ بنانے کا حوالہ دیا۔
بقول اْن کے اس سے داعش نہ صرف مایوسی پھیلانا چاہتا ہے بلکہ صحت سے متعلق کار خیر کے مشہور اداروں کو نیست و نابود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں، اْنھوں نیافغانستان کے شعبہ ٹیلی مواصلات کو ہدف بنانے کی حالیہ کوششوں کا بھی خصوصی ذکر کیا۔تجزیہ کار نے کہا کہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد ہر کامیابی کو ناکامی میں بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔اْنھوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے ایملی ایشبرج کے ساتھ مل کر اْنھوں نے ورلڈ پالیٹکس رویو میں ایک مضمون تحریر کیا ہے جس میں امریکہ پاکستان تناؤ کا احاطہ کیا گیا۔ بقول اْن کے ہم دونوں کا یہی خیال ہے کہ بنیادی طور پر دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے معاملے پر ہے۔کوگلمن نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ یہ تنازع بہت جلد حل ہونے والا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button