ڈ ی آئی خان: شہید بھی ہم اسیر بھی ہم، سی ٹی ڈی نے دو شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
شیعیت نیوز: ڈیر ہ اسماعیل خان شیعوں کی مقتل گاہ کے ساتھ ساتھ زندان بھی بنتا جارہا ہے جہاں پر اہلیبت علیہ سلام سے عشق کرنا گناہ سمجھا جاتا ہے، ایک طر ف دہشتگرد شیعہ جوانوں کو قتل کرکے دندناتے پھررہے ہیں تو دوسری جانب سی ٹی ڈی پولیس شیعہ جوانوں کو ہی گرفتار کرکے مختلف جھوٹے مقدمات میں انہیں پابند سلاسل کررہی ہے تاکہ تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے قتل و غارت گری کے خلاف بلند ہونے والی آواز کو نفسیا تی طور پر دبایا جاسکے۔
اطلاعات کے مطابق ڈٖیرہ اسماعیل خان کی سٹی ٹی ڈی پولیس نےسبط الحسن ولد عبدالکریم سکنہ محلہ قصاباں حال ڈیال روڈ ڈیرہ اور توقیر عباس ولد غلام شبیر سکنہ حاجی مورا کو گرفتار کرکے ان پرقتل جھوٹے مقدمات درج کردیئے ہیں، جبکہ انہیں اور انکی فیملی کو عدالت تک رسائی بھی حاصل کرنے نہیں دی جارہی ہے۔
دوسری جانب آج ڈیر ہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے امام بارگاہ کے متولی موتی اللہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے جبکہ کچھ دنوں پہلے ایک اٹھار ہ سالہ جوان حسن علی کو بھی شہید کردیا تھا لیکن انکے قاتل ابھی تک آزاد ہیں ۔