سعودی عرب

سعودی عرب اسلامی ممالک کی تباہی کیلئے امریکہ وفرانس سے اربوں ڈالر کے ہتھیار خریدتا ہے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ امور کے ایک یمنی ماہر نے کہا ہے کہ سعودی وہابی رژیم اپنے پیٹروڈالرز کے ذریعے امریکہ ،برطانیہ ،فرانس اورجرمنی سے جو اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدیتی ہے وہ اپنے دفاعی مقصد کیلئے نہیں بلکہ شام اوراسلامی ممالک کی تباہی کیلئے ہیں۔

اپنے ایک مختصر مضمون میں ’’غلام احمد ‘‘نے کہاکہ سعودی وہابی رژیم اپنے پیٹروڈالرز کے ذریعے امریکہ ،برطانیہ ،فرانس اورجرمنی سے جو اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدیتی ہے وہ اپنے دفاعی مقصد کیلئے نہیں بلکہ شام اوراسلامی ممالک کی تباہی کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے سعودی عرب کےساتھ مل کر داعش اور دیگر تکفیری دہشتگرد گروہوں کو وجود بخشا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام کہ جس نے 1967 ء کی عرب اسرائیل جنگ میں اپنا ایک اسٹریٹجک علاقہ کھو دیا اسرائیل کے خلاف ایک مضبوط قلعے کی مانند کھڑا رہا ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورامریکہ نے شام کو تباہ کرنے کی کوشش کی تاکہ تاریخی فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کی برقراری کو یقینی بنایا جاسکے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ سعودی عرب نے دنیا بھر کے تمام ممالک خاص کر مسلم ممالک میں وہابی افکار پھیلانے کی کوشش کی عرب جمہوریہ شام تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اوردنیا بھر کے 83 دہشتگرد گروہوں کا پہلا نشانہ بنا ۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عرب جمہوریہ شام نےمغرب اور ان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے لیکن شام کی صورتحال اس وقت پوری طرح مختلف ہوتی اگر ایران ،روس اورحزب اللہ دمشق حکومت کی حمایت میں آگے نہ آتے ۔انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام ،روس ،ایران اورحزب اللہ لبنان کی مدد سے داعش کو کچلنے میں پوری طرح کامیاب رہا ۔

انہوں نے یمن پر آل سعود کی مسلط کردہ جنگ کے بارے میں کہاکہ اس پرامن ملک پر سعودی جنگی اتحادیوں کے حملوں میں اب تک 14 ہزار عام شہری کہ جن میں بچوں اورخواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ اور دنیا کے دیگر طاقتور ممالک یمن کی تباہی کا ظالمانہ خاموشی کےساتھ نظارہ دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button