یمن

یمنی فوج اور رضاکاروں کی کاروائی، متعدد سعودی فوجی ہلاک

سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں یمن کی فوج کے اسنائپروں کے حملے میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل بدھ کے روز بھی جیزان میں یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کے حملوں میں 3 سعودی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

2017 میں یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورسز کے اسنائپروں کے حملے میں 49 سعودی اور 296 سعودی آلہ کار فورسز ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button