لبنان

ہم آل سعود کے منصوبوں کے خلاف کھڑے ہیں حزب اللہ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہےکہ ہم ہمیشہ سعودی عرب کے گھناؤنے منصوبوں لبنان ،شام ،عراق اوریمن کے خلاف اس کی سازشوں اورصیہونی رژیم کےساتھ تعلقات کی بحالی کی اس کی کوششوں کے خلاف کھڑے رہیں گے ۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیرمین ’’ حجت الاسلام سید ہاشم صفی الدین ‘‘نے کہاکہ ہم ہمیشہ سعودی عرب کے گھناؤنے منصوبوں لبنان ،شام ،عراق اوریمن کے خلاف اس کی سازشوں اورصیہونی رژیم کےساتھ تعلقات کی بحالی کی اس کی کوششوں کے خلاف کھڑے رہیں گے ۔

انہوں نے بعض گروہوں کی طرف سے صیہونی دشمن کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ گروہ کبھی بھی اسرائیل کے خلاف کھڑے نہیں ہوئے اورگذشتہ سالوں کےدوران انہوں نے غاصب رژیم کی بھرپور خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان گروہوں کو لگتا ہے کہ دشمنوں کےساتھ تعلقات بحال کرکے امن کی بحالی ممکن ہے لیکن وہ 2000ء میں قابضین سے لبنان کی آزادی کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم مقبوضہ یروشلم کے خلاف امریکی واسرائیلی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ علاقے میں مقاومت کے خلاف سعودی حکام کے مؤقف کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button